9 اپریل 2015 - 10:46
یمن اور شام کے بارے میں دوہری پالیسیوں پر عمار حکیم کی تنقید

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کی سخت مذمت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز سید عمار حکیم نے یمن اور اس سے پہلے شام میں پیش آنے والے واقعات پر خطے کے بعض ممالک کے دوہرے رویے پر سخت تنقید کی- انہوں نے کہا کہ عبد ربہ منصور ہادی کے صدارتی عہدے کی قانونی حیثیت خلیج فارس تعاون کونسل کے معاہدے پر مبنی تھی- اب جبکہ انہوں نے اپنے عہدے سے استیفا دے دیا ہے تو ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہ جاتی- عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے اکثر ممالک شام کی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں اور شام کی حکومت اور اس کی کابینہ کو عالمی قوانین کے مطابق قانونی سمجھا جاتا ہے حالانکہ علاقے کے بعض ممالک یمن اور شام کے مسئلے پر دوہرا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں- سید عمار حکیم نے یمن پر سعودی جارحیت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے-

.......

/169